اداکاراؤں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد دشمن دار فنکاراؤں کا بیرون ممالک منتقل ہونے کا فیصلہ ...ماہ نور اپنے اوپر فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہو گئیں

جمعرات 14 اگست 2014 12:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکاراؤں کے گھروں پر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے خوفزادہ ہو کر دشمن دار فنکاراؤں نے بیرون ممالک منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے دوستوں اور قابل اعتماد ساتھیوں سے صلح مشورے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوبز کی بے شمار فنکاراؤں خاص طور پر تھیٹر پر کام کرنے والی دشمن دار اداکاراؤں نے پاکستان چھوڑ کر دوسرے ممالک میں رہائش اختیار کرنے بارے سوچنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان اداکاراؤں کی زندگی کو شدید خطرات لا حق ہیں اور ماضی میں ان پر قاتلانہ حملے بھی ہو چکے ہیں ۔بدقسمتی سے ان واقعات میں ملوث ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکے اور وہ آئے روز ان اداکاراؤں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔اداکارہ ماہ نور اپنے اوپر فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہو چکی ہیں ۔ ماضی میں جن اداکاراؤں پر حملے ہوئے ان میں ہنی شہزادی ، نرگس ، دیدار ، قسمت بیگ ، ندا چوہدری ، صائمہ خان ، صاحبہ ملتانی ، خوشبو اور گلوکارہ سائرہ نسیم سمیت دیگر شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/08/2014 - 12:33:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :