اداکار ہ صنم سعید نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کردی

ہفتہ 16 اگست 2014 12:47

اداکار ہ صنم سعید نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کردی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء)بھارت میں ہلچل مچانے والی حمیمہ ملک کے بعد پاکستان کی ایک اور خاتون اداکار ہ صنم سعید نے بالی وڈ میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کردی ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سچی بات یہ ہے کہ کردار کردار ہوتا ہے چاہیے وہ ٹی وی ہو سٹیج یا فلم میں ادا کیا جائے ۔صنم سعید نے بتایا کہ اگر انہیں پرکشش کردار آفر ہوا تو وہ اسے ضرور کریں گی۔

صنم سعیدنے مستقبل میں زیادہ معنی خیز کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح سماجی ڈرامے ہیں میں رومانوی مزاح طنز غرض ہر طرح کے ڈرامے دیکھتی ہوں تاہم مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ میں کس طرح کے کرداروں کے ساتھ انصاف کر پاوٴں گی۔انہوں نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ ان کے ساتھی فنکار اپنی ثقافت، اخلاقیات اور اقدار کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

'ہمیں کچھ نیا پیش کرنا چاہیئے اور میرے خیال میں اپنے وطن سے وفادار رہنا بہت اہم ہے۔انہوں نے 'زندگی گلزار ہے میں اپنے ساتھ کام کرنے والے 29 سالہ فواد خان کی بولی وڈ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔'میرے خیال میں خوش قسمت ہیں میں امید کرتی ہوں کہ وہ ملک کا نام اونچا کرتے رہیں گے۔مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی چاہیں گے کہ وہ کبھی کبھار ہمارے ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوں۔

وقت اشاعت : 16/08/2014 - 12:47:53

Rlated Stars :