عثمان مختار کی بارات کی تصاویر وائرل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50

عثمان مختار کی بارات کی تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ روز اداکار عثمان مختار کی بارات منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان مختار نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ اٴْن کی اہلیہ نے گولڈن اور ہلکے گلابی رنگ کا غرارا زیب تن کیا۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ سنہری رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جس سے اٴْن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے۔عثمان مختار کی بارات کی تقریب میں کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی جن میں حمزہ علی عباسی، نیمل خاور، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :