عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہا پسند ہندوؤں کو پریشان کردیا

بھارتی وزیر نے اذان اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر تنقید کرنا شروع کردی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50

عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہا پسند ہندوؤں کو پریشان کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہاپسند ہندوؤں میں بے چینی پھیلادی ہے۔ حال ہی میں عامر خان ایک گاڑی کے ٹائر کے اشتہار میں نظر آئے جس میں وہ میچ جیتنے کے بعد سڑکوں اور روڈ پر عوام کی جانب سے جلائے جانیوالے پٹاخوں کے بارے میں آگاہی پھیلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’اگر آج ہماری ٹیم چھکے چھڑاتی ہے تو ہم بھی پٹاخے چھڑائیں گے لیکن سوسائٹی کے اندر روڈ پر نہیں۔

کیونکہ روڈ گاڑی چلانے کیلئے ہے پٹاخے جلانے کیلئے نہیں‘‘۔اس اشتہار کے ذریعے عامر خان نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ روڈ پر پٹاخے جلانے کے دوران سڑکیں بلاک ہوجاتی ہیں جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن حسب توقع انتہا پسند ہندوؤں کو عامر خان کا یہ پیغام ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے اسے مذہبی رنگ دے دیا۔بی جے پی کرناٹکا کے وزیر اننتھ کمار نے اس اشتہار میں کام کرنے پر عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے گاڑی کے ٹائر بنانے والی کمپنی کے منیجر اور سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اشتہار سے ہندوؤں میں بے چینی پھیلی ہے۔

خط میں بی جے پی کے وزیر نے مزید لکھا آپ کے اشتہار جس میں عامر خان نے کام کیا ہے اس میں روڈ پر پٹاخے نہ جلانے کا پیغام دیا گیا ہے تاہم میں آپ کی توجہ ایک اور مسئلے کی جانب کروانا چاہتاہوں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔بی جے پی کے وزیر نے خط میں مسلمانوں کے لیے بغض کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’مسلمانوں کی جانب سے جمعہ کے روز نماز کے نام پر روڈ کو بلاک کرنا‘‘۔

وزیر اننتھ کمار نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ اذان کے بارے میں کہا کہ روزانہ مائیک پر اذان دی جاتی ہے جس کی آواز بہت سے لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ اننتھ کمار نے بالی ووڈ کے مسلم ہیروز کا نام لیے بغیر کہا ’’اینٹی ہندو ہیروز‘‘ کا ایک گروپ ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات مجروح کرتا ہے اور اپنی کمیونٹی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔بہرحال میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس واقعے کا نوٹس لیں جس میں آپ کی کمپنی کے اشتہار نے ہندوؤں میں بے چینی پیدا کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :