![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہا پسند ہندوؤں کو پریشان کردیا
بھارتی وزیر نے اذان اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر تنقید کرنا شروع کردی
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50
![عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہا پسند ہندوؤں کو پریشان کردیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2021/800x400/pic_a82c0_1634971668.jpg._2)
(جاری ہے)
لیکن حسب توقع انتہا پسند ہندوؤں کو عامر خان کا یہ پیغام ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے اسے مذہبی رنگ دے دیا۔بی جے پی کرناٹکا کے وزیر اننتھ کمار نے اس اشتہار میں کام کرنے پر عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے گاڑی کے ٹائر بنانے والی کمپنی کے منیجر اور سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اشتہار سے ہندوؤں میں بے چینی پھیلی ہے۔
خط میں بی جے پی کے وزیر نے مزید لکھا آپ کے اشتہار جس میں عامر خان نے کام کیا ہے اس میں روڈ پر پٹاخے نہ جلانے کا پیغام دیا گیا ہے تاہم میں آپ کی توجہ ایک اور مسئلے کی جانب کروانا چاہتاہوں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔بی جے پی کے وزیر نے خط میں مسلمانوں کے لیے بغض کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’مسلمانوں کی جانب سے جمعہ کے روز نماز کے نام پر روڈ کو بلاک کرنا‘‘۔وزیر اننتھ کمار نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ اذان کے بارے میں کہا کہ روزانہ مائیک پر اذان دی جاتی ہے جس کی آواز بہت سے لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ اننتھ کمار نے بالی ووڈ کے مسلم ہیروز کا نام لیے بغیر کہا ’’اینٹی ہندو ہیروز‘‘ کا ایک گروپ ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات مجروح کرتا ہے اور اپنی کمیونٹی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔بہرحال میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس واقعے کا نوٹس لیں جس میں آپ کی کمپنی کے اشتہار نے ہندوؤں میں بے چینی پیدا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستانی اردو فلم بھیڑیا کا رنگا رنگ پریمئیر شو ،فلم کی کاسٹ کی شرکت
-
روینہ ٹنڈن نے جھوٹے الزامات لگانے والے صحافی کیخلاف قانونی جنگ چھیڑ دی
-
بیٹے کے شوبز میں کام کرنے پر خوش نہیں تھا، اداکار نعمان اعجاز
-
اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’’سفیرا‘‘12 جولائی کو ریلیز ہوگی
-
فہد مصطفی نے ہندو بچے کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے دیے ، ظفرعباس کا انکشاف
-
عامرخان کا اپنی والدہ کی سالگرہ منانے کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام
-
اللہ نے 3 جنس مرد، خاتون اور مخنث بنائے، سب کے یکساں حقوق ہیں: نوشین شاہ
-
فلم کے سیٹ پرراجیش کھنہ کا رویہ میرے ساتھ متکبرانہ تھا: فریدہ جلال
-
عامرخان کے بیٹے جنید خان کی فلم مہاراج ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار
-
معروف کمپیئرطارق عزیز کی چوتھی برسی 17جو ن کو منائی جائے گی
-
الحمرا میں دو روزہ عید میلہ میں نامور گلوکار عارف لوہار کی زبردست پرفارمنس
-
گلوکارہ شاہدہ منی کی والدہ کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.