شلپا شیٹھی منت پوری ہونے پر آدھی گنجی ہوگئیں

شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ شوہرضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:54

شلپا شیٹھی منت پوری ہونے پر آدھی گنجی ہوگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 12:54:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :