حمزہ اور نیمل کے بیٹے نے پہلا قدم لے لیا

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:25

حمزہ اور نیمل کے بیٹے نے پہلا قدم لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ نے پہلا قدم لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے بیٹے مصطفیٰ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اٴْنہیں اپنا پہلا قدم لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کو سیفٹی بیلٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ چل رہے ہیں یعنی اٴْنہوں نے اپنا قدم لے لیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو بہت پسند کی جارہی ہے اور وہ حمزہ علی عباسی کے بیٹے کو کیوٹ قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب یہ ویڈیو اب تک سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر شیئر کی جاچکی ہے جہاں محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 12:25:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :