بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شرادھا کپور نے اپنی نئی فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا

ہفتہ 23 اگست 2014 13:45

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شرادھا کپور نے اپنی نئی فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شرادھا کپور نے اپنی نئی فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں وشال بھردواج جیسے فلمساز نے اپنی فلم میں اہم کردار میں کاسٹ کیا۔ وشال بھردواج کے ساتھ کام کرنے کو وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس فلم میں پہلی بار وہ چیلنجنگ کردار نبھا رہی ہیں جو ضرور مداحوں کو پسند آئے گا۔ اس موقع پر شاہد کپور نے کہاکہ وہ فلم میں پختہ کردارنبھا رہے ہیں جو یقیناً مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔ فلم پر وہ بے حد محنت کررہے ہیں جو کہ رنگ لائے گی وہ فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے منتظر ہیں ۔فلم شیکسپیئر کے تحریر کئے ہوئے ڈرامہ”ہیملیٹ“ سے ماخوذ ہے جو جلد ہی ریلیز ہوجائیگی۔

وقت اشاعت : 23/08/2014 - 13:45:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :