امریکی عدالت نے شکیرا کاگانا” لوکا“ کو چوری شدہ قرار دیدیا ،”لوکا“ کی شاعری ڈومینیکن ری پبلک کے شاعر رامون آریاس کے گانے کی نقل ہے ،عدالت

اتوار 24 اگست 2014 13:00

امریکی عدالت نے شکیرا کاگانا” لوکا“ کو چوری شدہ قرار دیدیا ،”لوکا“ کی شاعری ڈومینیکن ری پبلک کے شاعر رامون آریاس کے گانے کی نقل ہے ،عدالت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء)امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ شکیرا کے گانیلوکا( Loca)کو چوری شدہ قرار دیدیا،تاہم ابھی ہرجانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں ہوئی ،جس میں قرار دیا گیا کہ پاپ اسٹار شکیرا کے گانے لوکا کی شاعری ڈومینیکن ری پبلک کے شاعر رامون آریاس کے اس گانے کی نقل ہے ،جو انہوں نے 1990میں لکھا تھا۔عدالت نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ لوکا کا انگلش ورژن اصل گانے سے مختلف ہے۔2010میں منظر عام پر آنے والے شکیرا کے گانے لوکا کیدنیا بھر میں50 لاکھ سے زائد البم فروخت ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 24/08/2014 - 13:00:35

Rlated Stars :