پروموٹر نے پریڈ کیلئے خصوصی طور پر بلوا کر معاہدے کی پاسداری نہیں کی،فلم سٹار نور

پیر 25 اگست 2014 15:14

پروموٹر نے پریڈ کیلئے خصوصی طور پر بلوا کر معاہدے کی پاسداری نہیں کی،فلم سٹار نور

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) معروف فلم سٹار نور نے نیو یارک کے ایک فٹ پاتھ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے پروموٹر نے انہیں پریڈ کرنے کے لئے خصوصی طور پر بلوا کر معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور عین موقع پر ہزاروں مداحوں کو مایوس کیا جو پورے امریکہ سے انہیں دیکھنے اور ان کی پرفارمنس سے ملحوظ کرنے آئے تھی ۔

(جاری ہے)

نور نے راگا بوائز کے ولی حامد علی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کے منتظمین اپنے وعدے سے مکر گئے ۔نور نے پریڈ کے چیئرمین لودھی پر الزام لگایا کہ انہوں نے بدسلوکی کی اور وہ پر فارم کے بغیر چلی گئیں ۔مسلم لیگ نواز کے نائب صدر احمد جان انہیں مناتے رہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ قانونی چارہ جوئی کریں گی اور ساتھی فنکاروں سے اپیل کریں گی کہ امریکہ آتے وقت اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔پروموٹر عارف خانے کہا کہ نور سے کوئی معاہدہ نہیں کیا

وقت اشاعت : 25/08/2014 - 15:14:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :