لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کامعاملہ ،اللہ کے واسطے ان کی بھی کوئی سن لو، عفت عمر وزیراعظم پر برس پڑیں

ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں، اداکارہ

جمعہ 5 نومبر 2021 23:53

لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کامعاملہ ،اللہ کے واسطے ان کی بھی کوئی سن لو، عفت عمر وزیراعظم پر برس پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) اداکارہ عفت عمر بھی وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں ۔عفت عمر نے ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی، اس خبر میں وزیراعظم کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے دو بڑے خاندانوں کے ملک میں پیسہ واپس لانے سے متعلق بات کی تھی۔

(جاری ہے)

عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔

اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں۔عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔
وقت اشاعت : 05/11/2021 - 23:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :