صرف غیر معمولی فلمیں سنیما میں کامیاب ہوں گی، نواز الدین صدیقی

اگر معیاری مواد دونوں جگہ پر نہیں دکھایا جاتا تو سامعین دونوں کو مسترد کر دیں گے، کچھ تبدیلی آنی ہے اور یہ ہو گی

پیر 15 نومبر 2021 12:09

صرف غیر معمولی فلمیں سنیما میں کامیاب ہوں گی، نواز الدین صدیقی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) معروف بالی ووڈاداکار نوازالدین صدیقی کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں سینما گھر دوبارہ کھلنے کے بعد اب صرف غیر معمولی مواد دیکھنے کے لیے ہی لوگ سینما کا رخ کریں گے۔نواز الدین صدیقی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئیکہا کہ اب لوگوں کو سینما کی طرف دوبارہ راغب کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب صرف غیرمعمولی مواد ہی ناظرین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرے گا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت او ٹی ٹی (OTT )پر جس قسم کا مواددکھایا جارہا ہے، ناظرین اسی طرح کے مواد کو دیکھنے سینما گھروں میں نہیں جائیں گے۔نواز الدین صدیقی نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کورونا وباء کے آنے سے پہلے ہی لوگوں کا رجحان اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارمز کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوٹی ٹی (OTT) پر کچھ سال قبل ہی بہت سارے سبسکرائبرز موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سینما گھر کھلے تھی اور بہت سی فلموں کی نمائش ہورہی تھی ، لوگ تب سے ہی او ٹی ٹی(OTT) مواد دیکھنے کی طرف راغب ہورہے تھے۔اداکار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اچھی چیز جہاں آئے گی، لوگ اسے دیکھیں گے۔آخر میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اگر معیاری مواد دونوں جگہ پر نہیں دکھایا جاتا تو سامعین دونوں کو مسترد کر دیں گے، کچھ تبدیلی آنی ہی اور یہ ہو گی۔خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی خود متعدد ڈیجیٹل ہٹ فلموں میں کام کرچکیہیں جن میں سیکرڈ گیمز، سیرئس مین، رات اکیلی ہیاور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 12:09:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :