مرد پتہ نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گِر جاتے ہیں‘سونیا حسین

پیر 15 نومبر 2021 12:09

مرد پتہ نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گِر جاتے ہیں‘سونیا حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ جشنِ کرکٹ میں اداکارہ بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کتنے فیصد لوگ نقلی دانت لگواتے ہیں سونیا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ نقلی بالوں کا پوچھیں تو میں آپ کو بتادیتی ہوں، انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے سب نے ہی نقلی بال لگوائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کے بال مردوں کے مقابلے میں اچھے ہوتے ہیں لیکن مرد حضرات بیچارے پتہ نہیں کس ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیں۔ملک میں مہنگائی سے متعلق سونیا نے کہا کہ اگر میں یہ سنوں گی کہ پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے تو بے ہوش ہوجاؤں گی، ملک میں مہنگائی کم ہی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 12:09:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :