متیرا کا ساحر لودھی کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار

جمعرات 28 اگست 2014 12:44

متیرا کا ساحر لودھی کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ متیرا نے بطور ہیروئن سلور سکرین پر کام کرنے کی ٹھاننے کے بعد ساحر لودھی کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

ساحر لودھی نے انہیں اپنی فلم ”موسم“ میں آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن متیرا نے انکار کردیا۔ متیرا کا کہنا ہے کہ اب وہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہیں کریں گی کیونکہ اب وہ صرف ہیروئن بننا چاہتی ہیں۔ اداکارہ متیرا کے انکار کے بعد ساحر لودھی نے ایک معروف ماڈل سے آئٹم سانگ کیلئے رابطہ کیا ہے لیکن تاحال معاملات طے نہیں پائے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2014 - 12:44:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :