عالیہ بھٹ 7سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بالی ووڈسٹارعالیہ بھٹ 7سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈسٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں 2014میں مل چکا ہے۔عالیہ نے مداح کوبتایا کہ انہیں اس کی شکل اورملاقات اب بھی یاد ہے۔پسندیدہ سٹارکی جانب سے پہچان لینے پرمداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا۔ عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔عالیہ بھٹ کے مداح کے دوست بھی اپنی پسندیدہ اسٹارسے ملنے کی خوشی میں اسے مبارکباد دیتے رہے۔

وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :