حکومت بحران کے خاتمہ کیلئے فوری ایکشن لے، میرا

ہفتہ 30 اگست 2014 14:21

حکومت بحران کے خاتمہ کیلئے فوری ایکشن لے، میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ہمارا وطن اس شدید بحران سے دوچار ہے، پہلے ہی بے روزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے باعث لوگ پریشان ہیں اورسیاسی بحران کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس بحران کے خاتمے کیلئے فوری ایکشن لے، تاکہ زندگی کا پہیہ روانی سے آگے بڑھ سکے، نیوز چینلز پر 24 گھنٹے ایک ہی طرح کے پروگرام پیش کئے جارہے ہیں اور لوگوں کے پاس تفریح کا کوئی موقع نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں اس وقت ہماری موجودہ ملکی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ایک طرف عوام پریشان ہے تو دوسری جانب بیرون ممالک بسنے والی کمیونٹی بھی لمحہ بہ لمحہ حالات سے باخبر رہنے کیلئے رابطے کررہی ہے، کاروبار کا نظام بگڑ چکا ہے۔

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 14:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :