- Home
- شوبز
- ہدایت کار ہ مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ ”جیکسن ہائٹس“15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے ..
ہدایت کار ہ مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ ”جیکسن ہائٹس“15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے گا
منگل 2 ستمبر 2014 12:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)ہدایت کار ہ مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ ”جیکسن ہائٹس“15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی عکس بندی نیو یارک میں کی گئی ہے ڈرامے میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل کوموضوع بنایا گیا ہے۔جیکسن ہائٹس کے نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجان، مرینہ خان، آمنہ شیخ، عدیل حسین، علی کاظمی اور عدنان جعفر شامل ہیں۔
ڈرامہ جیکسن ہائٹس نیو یارک کا علاقہ ہے جہاں زیادہ تر جنوبی ایشیائی تارکین وطن رہتے ہیں۔ نعمان اعجاز کا کردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کا ہے جس نے ایک امریکی خاتون سے شادی کر رکھی ہے۔مرینہ خان آخری بار 'تنہائیاں نئے سلسلے' میں دکھائی دی تھیں 'جیکسن ہائٹس' میں مرینہ کے پرستار انھیں ایک ریستوران کی عیسائی مالکہ کے روپ میں دیکھیں گے۔(جاری ہے)
ورسٹائل اداکار آمنہ شیخ سیلون میں کام کرنے والی ورکر کے کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ عدیل حسین کا کردار آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے امریکہ پہنچنا ہے۔
علی کاظمی کو ایک ناکام ٹھگ کے کردار میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ عدنان جعفر کو ایک ہندوستانی مسلم بینکار کا کردار دیا گیا ہے جو اپنی دل پسند خاتون کو اپنے دل کی بات بتانے سے قاصر رہتا ہے۔مہرین جبار کو اس ڈرامے کا خیال نیو یارک میں ایک اور ڈرامے کی عکس بندی کے دوران آیا تھا، اسے ڈرامہ سیریل کی شکل دینے کے لیے واسع چوہدری کی خدمات حاصل کی گئیں۔واضح رہے کہ واسع چوہدری کالج جینز، میں ہوں شاہد آفریدی اور جٹ اینڈ بونڈ کے مصنف کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔Rlated Stars :
مرینہ خان
Marina Khan
واسع چوہدری
Vasay Chaudhry
نعمان اعجاز
Noman Ijaz
علی کاظمی
Ali Kazmi
عدیل حسین
Adeel Hussain
آمنہ شیخ
Aamina Sheikh
Famous Showbiz Stars
Mehwish Noor
Shailene Woodley
Abhishek Bachchan
Ranveer Singh
Yumna Zaidi
Taylor Schilling
Lauren German
Javeria Abbasi
Adrien Brody
Naomie Harris
Seth Rogen
Sienna Miller
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ