ہدایت کار ہ مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ ”جیکسن ہائٹس“15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے گا
منگل 2 ستمبر 2014 12:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)ہدایت کار ہ مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ ”جیکسن ہائٹس“15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی عکس بندی نیو یارک میں کی گئی ہے ڈرامے میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل کوموضوع بنایا گیا ہے۔جیکسن ہائٹس کے نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجان، مرینہ خان، آمنہ شیخ، عدیل حسین، علی کاظمی اور عدنان جعفر شامل ہیں۔
ڈرامہ جیکسن ہائٹس نیو یارک کا علاقہ ہے جہاں زیادہ تر جنوبی ایشیائی تارکین وطن رہتے ہیں۔ نعمان اعجاز کا کردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کا ہے جس نے ایک امریکی خاتون سے شادی کر رکھی ہے۔مرینہ خان آخری بار 'تنہائیاں نئے سلسلے' میں دکھائی دی تھیں 'جیکسن ہائٹس' میں مرینہ کے پرستار انھیں ایک ریستوران کی عیسائی مالکہ کے روپ میں دیکھیں گے۔(جاری ہے)
ورسٹائل اداکار آمنہ شیخ سیلون میں کام کرنے والی ورکر کے کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ عدیل حسین کا کردار آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے امریکہ پہنچنا ہے۔
علی کاظمی کو ایک ناکام ٹھگ کے کردار میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ عدنان جعفر کو ایک ہندوستانی مسلم بینکار کا کردار دیا گیا ہے جو اپنی دل پسند خاتون کو اپنے دل کی بات بتانے سے قاصر رہتا ہے۔مہرین جبار کو اس ڈرامے کا خیال نیو یارک میں ایک اور ڈرامے کی عکس بندی کے دوران آیا تھا، اسے ڈرامہ سیریل کی شکل دینے کے لیے واسع چوہدری کی خدمات حاصل کی گئیں۔واضح رہے کہ واسع چوہدری کالج جینز، میں ہوں شاہد آفریدی اور جٹ اینڈ بونڈ کے مصنف کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.