سعودی عرب میں پہلا’’انٹرنیشنل فلم فسیٹیول‘‘ کا میلہ سج گیا

10 روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی

بدھ 8 دسمبر 2021 12:04

سعودی عرب میں پہلا’’انٹرنیشنل فلم فسیٹیول‘‘ کا میلہ سج گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) دو سال کے انتظار کے بعد سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔فلم فیسٹیول سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سجایا گیا، جس میں امریکا سمیت برطانیہ، فرانس، مصر اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

10 روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فلم فیسٹیول 15 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں فموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ اہم شخصیات سے گفتگو بھی کی جائے گی۔فیسٹیول کی فلموں کو 11 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں شارڑ فلموں سمیت سعودی عرب کی ثقافت کو بھی نمایاں کیاجائے گا۔ اس فیسٹیول کا مقصد سعودی فلمی صنعت کو بہتر بنانے اور مملکت کے سینیما کو دنیا بھر میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 12:04:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :