عامر خان ڈانس میں ریتھک روشن کو پرفیکٹ ماننے لگے

بدھ 3 ستمبر 2014 13:05

عامر خان ڈانس میں ریتھک روشن کو پرفیکٹ ماننے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ڈانس میں ریتھک روشن کو پرفیکٹ ماننے لگے، کہا کاش میں ریتھک جیسا آدھا فیصد بھی ڈانس کرپاتا ،بالی ووڈ میں ان دنوں فلم بینگ بینگ میں ریتھک روشن کے ڈانس اور ایکشن کی دھوم مچی ہے،فلم کے ٹریلر اور گانوں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے،ریتھک روشن کے اسی منفرد رقص اور اسٹائل سے مسٹر پرفیکٹ عامر خان متاثر ہو گئے ہیں،، عامر خان نے ٹوئٹر پر نہ صرف ریتھک روشن کے ڈانس کو سراہا بلکہ ساتھ ہی یہ خواہش بھی ظاہر کی کاش ان میں ریتھک کے ڈانس جیسی آدھی صلاحیت بھی ہوتی ،عامر خان جو ان دنوں فلم پی کے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کہتے ہیں دو اکتوبر تک انتظار کرنا بہت مشکل ہے،، فلم بینگ رواں سال دو اکتوبر کو سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/09/2014 - 13:05:34

Rlated Stars :