علیزے کے گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا، شازیہ منظور

منگل 14 دسمبر 2021 17:41

علیزے کے گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا، شازیہ منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کے ریمپ پر گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا۔شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شازیہ منظور علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جب ہم واپس مڑے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حٴْسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں علیزے شاہ کچھ غلط فہمی کی وجہ سے ریمپ پر گِر گئیں۔

وقت اشاعت : 14/12/2021 - 17:41:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :