مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرکے دلی سکون ملتا ہے ‘گلوکار جواد احمد

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:11

مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرکے دلی سکون ملتا ہے ‘گلوکار جواد احمد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر کے دلی سکون ملتا ہے ، یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان میں درد دل رکھنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکار کا کہنا تھاکہ میری خواہش ہے کہ مستحق لوگوں کی فلاح بہبود کیلئے کوئی بڑا کام کرجاؤں اور اسکے لئے اپنی ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں ۔مجھے اللہ کے گھر میں بڑی امید ہے کہ میں اپنے نیک مقصد میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی تکلیف دیکھ کر میں خود بے چین رہتا ہوں ۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 13:11:20

Rlated Stars :