اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی،وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘زیبا شہناز

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:13

اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی،وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘زیبا شہناز

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء)سینئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور میں نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘اگر میں چاہتی تو مجھے مجھے آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں زیبا شہناز نے کہا کہ بعض اداکاروں کو بڑی سکرین کا نشہ ہوتا ہے لیکن مجھے چونکہ چھوٹی سکرین سے شہرت ملی اس لئے میری ترجیح بھی یہی ہے ۔ زیبا شہناز نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 13:13:37