ملکہ ترنم نور جہاں کی 21 ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

منگل 21 دسمبر 2021 11:50

ملکہ ترنم نور جہاں کی 21 ویں برسی پرسوں منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2021ء) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 21 ویں برسی کل ( جمعرات)23دسمبرجمعرات کو منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے برسی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ملک بھر میںموجود ان کے پرستاروں کی جانب سے بھی برسی کی تقریبات منعقدکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔

ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا ۔انہوں نے گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائے ۔ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے ۔انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ملکہ نور جہاں 23دسمبر 2000 کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2021 - 11:50:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :