عامر خان کی توجہ حاصل کرنے کی نئی کوشش

ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:38

عامر خان کی توجہ حاصل کرنے کی نئی کوشش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر بار کچھ نہ کچھ نیا کر کے عوامی توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں اس بار انہوں نے ایک نئی کوشش کی ہے۔اداکار نے ممبئی فلم فیسٹیول کیلئے گیارہ لاکھ روپے ڈونیشن دے دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں کو بھی ڈونیشن دینے کا پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

ممبئی اکیڈمی آف موونگ امیج کی طرف سے چلائی جانے والی اس مہم میں اس فیسٹیول کے لیے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور انھیں نہ صرف فلمی شخصیات بلکہ عالمی سطح پر بھی تعاون مل رہا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اکیڈمی کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم سے بڑے متاثر ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر بھی اسی طرح اس فلم فیسٹیول کے انعقاد کے لیے تعاون کریں گے۔ممبئی فلم فیسٹیول منعقد کرنے کیلئے مینجمنٹ ٹیم کو مزید دو کروڑ روپے کا عطیہ چائیے ہوگا۔

وقت اشاعت : 06/09/2014 - 12:38:35

Rlated Stars :