کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی،شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا

پیر 27 دسمبر 2021 17:08

کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی،شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

آئمہ بیگ کی جانب سے پنجاب کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے اٴْن سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اٴْن سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جائوں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اٴْن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔‘

وقت اشاعت : 27/12/2021 - 17:08:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :