نئے سال میں الحمراء کے پروگرامز سے زندگی کی رمک،دمک اور تازگی کا احسا س بڑھے گا‘منیزہ ہاشمی

پاکستانیوں نے کوویڈ جیسی مشکل کا دلیر ی سے مقابلہ کیا،الحمراء اپنی ادبی و ثقافتی کامیابیوں کو اپنی قوم کے نام کرتا ہے۔ چیئرپرسن الحمرا

جمعہ 31 دسمبر 2021 14:47

نئے سال میں الحمراء کے پروگرامز سے زندگی کی رمک،دمک اور تازگی کا احسا س بڑھے گا‘منیزہ ہاشمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہو رآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے نئے سال کے موقع پرپاکستان سمیت دُنیا بھر کے باسیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال لاہور آرٹس کونسل الحمراء اپنے قارئین کے لئے بہت سی ادبی وثقافتی سرگرمیاں لے کر آرہا ہے،نئے برس کے پہلے ماہ غزل فیسٹیول ،ڈرامہ فیسٹیول ،مزاحیہ مشاعرہ،فوک موسیقی،بچوں کے پروگرامز،آرٹ کی نمائشیں کاانعقاد کریں گا۔

(جاری ہے)

منیزہ ہاشمی نے کہا کہ فروری میں الحمراء میں فیض احمد فیض فیسٹیول میں بھی عوام کے لئے بھرپور نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گزشتہ دو تین برسوں جو بہت مشکل گزرے ،انکی کمی پوری کرنے کے لئے رمک ،دمک والے پروگرامز پیش کریں ، معاشرہ میں تازگی کے احسا س کو مزید آگے بڑھائیں،پاکستانیوں نے کوویڈ جیسی مشکل کا دلیر ی سے مقابلہ کیا،الحمراء اپنی ادبی و ثقافتی کامیابیوں کو اپنی قوم کے نام کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 31/12/2021 - 14:47:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :