فلائٹس کی منسوخی نے فیصل قریشی کو پریشان کردیا

جمعہ 7 جنوری 2022 17:14

فلائٹس کی منسوخی نے فیصل قریشی کو پریشان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اچانک موسم کے شدید خراب ہونے کے باعث پروازوں کی منسوخی نے اداکار فیصل قریشی کو بھی پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے اپنی پریشانی کا اظہار ایک ٹوئٹ میں کیا ، جس میں انہوں نے کہا لاہور سے کراچی کوئی فلائٹ نہیں جارہی ۔انہوں نے لکھا کہ ’موسم کی شدید خرابی کے باعث لاہور سے کوئی فلائٹ کراچی نہیں جارہی، مجھے گھر جانا ہے‘۔

وقت اشاعت : 07/01/2022 - 17:14:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :