جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں محبت کا مطلب نہیں رہتا، سشمیتا سین

محبت آکر چلی جاتی ہے عزت برقرار ہے تو محبت کو اظہار کا دوربارہ موقع ملتا ہے، اداکارہ

ہفتہ 8 جنوری 2022 18:20

جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں محبت کا مطلب نہیں رہتا، سشمیتا سین
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2022ء) بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں۔سشمیتا سین اکثر اپنے قیمتی الفاظ سے مداحوں کو متاثر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سشمیتا سین کا یہ بیان اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔

لائیو سیشن میں اداکارہ نے کہا کہ جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں پیار کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، محبت آکر چلی جاتی ہے لیکن اگر عزت برقرار ہے تو محبت کو اظہار کرنے کا دوبارہ موقع ملتا ہے۔اداکارہ کے لائیو سیشن پر مداحوں کی جانب سے درجنوں سوالات کیے گئے۔ باز نے پوچھا کہ وہ خود کو ہر وقت موٹیویٹڈ کیسے رکھتی ہیں ۔اس پر سشمیتا سین نے کہا کہ اس کی وجہ متاثر کن شخصیات کو سننا اور لوگوں کی حقیقی زندگی پر بنی دستاویزی فلمیں دیکھنا ہے، ان سادہ لوگوں کی کہانیاں جاننا جنہوں نے مخالفت کے باوجود غیر معمولی یا حیرت انگیز کام سر انجام دیے، جب میری موٹیویشن کم ہونے لگتی ہے تو میں ایسے لوگوں کو سنتی ہوں جس سے میرے اندر تبدیلی آ جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 18:20:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :