لتا منگیشکر کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز

جمعرات 13 جنوری 2022 16:57

لتا منگیشکر کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے بتایا کہ ’لتا منگیشکر اب بھی آئی سی یو وارڈ میں ہیں لیکن ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے‘۔ڈاکٹر پریت نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 92 سالہ گلوکارہ کو اگلے 10 سے 12 دن تک ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/01/2022 - 16:57:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :