فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ‘ وسیم عباس

بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں آ چکاہے ،میرا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی تین نسلیں شوبز سے وابستہ ہیں

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:04

فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ‘ وسیم عباس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کے گھر پیدا ہوا اورمجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، میرے والد نے فلم انڈسٹری کیلئے گراں قدر سر انجام دیں او رمشکل وقت میں سرمایہ کاری بھی کی ،اب سوچتا ہوں تھوڑا بہت موسیقی کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ عنایت حسین بھٹی نہ صرف بڑے اداکار بلکہ ایک بہترین گلوکار بھی تھے اور ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد میرے آئیڈیل ہیں لیکن میرا کسی طو رپر بھی ان سے موازنہ نہیں ہو سکتا ، فلم اندسٹری کیلئے ان کی خدمات کو جس قدر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکا ہے اور میرا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی تین نسلیں شوبز کا حصہ رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 12:04:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :