سب بندہے، بس داڑھی بڑھ رہی ہے، امیتابھ بچن

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں سخت‘بالی ووڈ سمیت ہر شعبے میں کام کی رفتار سست ہو گئی

پیر 17 جنوری 2022 22:12

سب بندہے، بس داڑھی بڑھ رہی ہے، امیتابھ بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) بالی وڈ کے میگااسٹارامیتابھ بچن نے کورونا کے باعث کام رکنے کا شکوہ نئے انداز میں کرڈالا۔بالی وڈ اسٹارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پراپنی قریب سے کھینچی گئی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ کام رہ گیا۔ سب کچھ بند ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے۔امیتابھ بچن کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ صارفین نے امیتابھ بچن کوداڑھی کے ساتھ نئے انداز میں سراہا۔

(جاری ہے)

امیتابھ کی پوسٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسواوربھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی شامل تھے۔سارو گنگولی نے امیتابھ بچن کی تصویرکے نیچے کے لکھا ’دی بیسٹ‘ جبکہ بپاشا باسو نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا سو کیوٹ۔بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا کی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اوربالی وڈ سمیت مجموعی طورپرہرشعبے میں کام کی رفتارسست ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :