جو تاثیر صوفیانہ کلام میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ،دلوں پر اثر کرتا ہے ‘ شیر میانداد

جب تک قوالی میں صوفیانہ کلام شامل نہیں ہوتا قوالی کا مقصد پورا نہیں ہوتا ‘ انٹرویو میں گفتگو

بدھ 26 جنوری 2022 12:09

جو تاثیر صوفیانہ کلام میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ،دلوں پر اثر کرتا ہے ‘ شیر میانداد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) نامور قول شیر میا نداد نے کہا ہے کہ جب تک قوالی میں صوفیانہ کلام شامل نہیں ہوتا قوالی کا مقصد پورا نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں صوفیانہ کلا م کاسب سے اہم کردار ہے، میں دنیا میں جہاںبھی جاتا ہوں مجھے صوفیانہ کلام کی پیشکش کی جاتی ہے ۔صرف میں ہی نہیں بلکہ دیگر بہت سے لوگ صوفیانہ کلام کی بدولت عزت اور نام کما چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گلوکار ی میںمختلف طرح کی شاعری ہوتی ہے مگر جو تاثیر صوفیانہ کلام میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے کیونکہ صوفیانہ کلام دلوں پر اثر کرتا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/01/2022 - 12:09:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :