ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کام کرنا اچھا لگتاہے ‘ وینا ملک

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:05

ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کام کرنا اچھا لگتاہے ‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کا م کرنا اچھا لگتا ہے ، ٹی وی پرجتنا بھی کام کیا اسے پسند کیا گیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے حقیقت میں ٹی وی کی بجائے بڑی سکرین سے الفت ہے ۔

(جاری ہے)

میری یادگار فلم ’’ محبتاں سچیاں ‘‘ تھی جس میں میرے کام کوبہت سراہا گیا ۔ اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے گئے مزاحیہ پروگرام ’’ہم سب سے امید سے ہیں ‘‘ کو بھی بہت کامیابی ملی ۔ وینا ملک نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں ،بشریٰ انصاری ، میرا اور ریما سمیت دیگر اداکاروں کی پیروڈی کر چکی ہوں جسے میرے پرستاروں نے بہت پسند کیا ۔

وقت اشاعت : 29/01/2022 - 12:05:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :