اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں، زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے،فواد خان

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:26

اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں، زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے،فواد خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستانی گلوکار اور اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ انہیں اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ کیمروں کے پیچھے جو چیزیں ہورہی ہوتی ہیں ان کا بہت قریب سے جائزہ لینا میری عادت ہے، میں جانتا ہوں کہ میں ڈائریکشن کر سکتا ہوں، اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنا پسند کروں گا لیکن میری زندگی کی منزل ڈائریکشن ہی ہے۔

فواد خان نے کہا کہ میں ان اداکاروں میں سے ہوں جن کا دارومدار اپنے کندھوں پر ہے، میں جانتا ہوں کہ میں کس مقام پر کھڑا ہوں اور لئے چاہتا ہوں کہ لوگ میری عزت کریں اور جب میں نے بالی ووڈ میں کام کا آغاز کیا تو اس وقت بھی میری سوچ یہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں 3 ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جس میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیساتھ ساتھ اچھی سٹوری بھی ہو اور ان کے کردار یادگار ہوں۔

وقت اشاعت : 19/09/2014 - 11:26:27

Rlated Stars :