اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں، زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے،فواد خان
جمعہ 19 ستمبر 2014 11:26
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستانی گلوکار اور اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ انہیں اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ کیمروں کے پیچھے جو چیزیں ہورہی ہوتی ہیں ان کا بہت قریب سے جائزہ لینا میری عادت ہے، میں جانتا ہوں کہ میں ڈائریکشن کر سکتا ہوں، اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنا پسند کروں گا لیکن میری زندگی کی منزل ڈائریکشن ہی ہے۔
فواد خان نے کہا کہ میں ان اداکاروں میں سے ہوں جن کا دارومدار اپنے کندھوں پر ہے، میں جانتا ہوں کہ میں کس مقام پر کھڑا ہوں اور لئے چاہتا ہوں کہ لوگ میری عزت کریں اور جب میں نے بالی ووڈ میں کام کا آغاز کیا تو اس وقت بھی میری سوچ یہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں 3 ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جس میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیساتھ ساتھ اچھی سٹوری بھی ہو اور ان کے کردار یادگار ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.