جدت کیلئے اصل پہچان کو پس پشت نہ ڈالا جائے‘ محمد قوی خان

پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جارہے ہیں

منگل 15 فروری 2022 12:54

جدت کیلئے اصل پہچان کو پس پشت نہ ڈالا جائے‘ محمد قوی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) سینئر اداکار محمد قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جارہے ہیں، جدت کو ضرور اپنایا جانا چاہیے لیکن اس کیلئے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں محمد قوی نے کہا کہ ہر چیز اپنی مقرر ہ حد میں اچھی لگتی ہے اور جب تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے زیادہ منفی نتائج ہی نکلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف شوبز کی بات نہیں کر رہا ہمیں اپنے معاشرے میں مجمو عی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ اگرسچی بات کی جائے تو سب کی یہ رائے ہو گی کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہرگز ہمارا راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آج ہم اپنی نوجوان نسل کی کیاتربیت کر رہے ہیں ۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہ کریں وگرنہ وقت ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/02/2022 - 12:54:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :