موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ‘ حمیرا ارشد

فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کیساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے

جمعرات 10 مارچ 2022 11:20

موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ‘ حمیرا ارشد
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) معروف گلوکارہ حمیرا اراشد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر موجودہ حالات میں اپنی جگہ بنانا ایک چیلنج ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیر اارشد نے کہا کہ فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک دور میں گلوکاری کے میدان پاکستان کاسکہ پوری دنیامیں چلتا تھا اور خاص طور پر جب ملکہ ترنم نورجہاں ، مہدی حسن ، نصرت فتح علی خاں ، ریشما ں ،رونا لیلیٰ ، شوکت علی ، عالم لوہار او رغلام علی جیسے بڑے گلوکاروںنے دنیا میں اپنی گائیکی کی دھوم مچائے رکھی اور یہ لوگ جہاں بھی گئے اپنی پہچان چھو ڑ کر آئے اور اب ان کے گلوکاری کے سفر کو ہم اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب گائیکی کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/03/2022 - 11:20:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :