ریکھا کی فلم سپر نانی کئی سال التواء کے بعد رواں سال ریلیز ہوگی

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:25

ریکھا کی فلم سپر نانی کئی سال التواء کے بعد رواں سال ریلیز ہوگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) اداکارہ ریکھا کی فلم ’سپر نانی‘ ایک عرصے تک التوا میں رہنے کے بعد رواں سال ریلیز کی ہوگی اطلاعات کے مطابق فلم کے ایک سین میں ریکھا امیتابھ بچن کی نقل کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

وہ امیتابھ بچن کی فلم ’اگنی پتھ‘ کے مختلف انداز میں ادا کیے جانے والے مکالمے ’ہائیں‘ کی نقل کریں گی۔’سپر نانی‘ میں نانی کا کردار ریکھا ادا کر رہی ہیں اور ان کے ناتی کا کردار شرمن جوشی ادا کر رہے ہیں شرمن جوشی فلم میں ریکھا کو ماڈل بنانے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 11:25:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :