زرنش خان کی چلتی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

جمعرات 17 مارچ 2022 17:00

زرنش خان کی چلتی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2022ء) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مشہور گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چل بلی، زندہ دل اداکارہ زرنش خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

زرنش خان کی جانب سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کار میں سفر کر رہی ہیں اور اس دوران مشہور بھارتی گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں اور اٴْن کے ساتھ موجود اٴْن کے کوئی دوست یہ وڈیو بنا رہے ہیں۔زرنش خان اس ویڈیو کے آخر میں شرماتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔زرنش خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو تا حال ہزاروں صارفین لائکس کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2022 - 17:00:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :