سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ہمارے ہاتھوں میں ہوگا، سونم کپور، آنند ہوجا

پیر 21 مارچ 2022 16:56

سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ سونم کپور اور آنند نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سٴْناتے ہوئے کہا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لیے بے چین ہیں۔جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں نئے مہمان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا۔

(جاری ہے)

ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ایموجیز کا بھی استعمال بھی کیا۔سونم اور ان کے شوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ان کے ہاتھوں میں ہوگا۔متعدد مشہور شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کو اس خوشخبری پر مبارکباد دی۔کرینہ کپور نے لکھا کہ ’تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔ بچے سے کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘ دیا مرزا نے لکھا کہ ’اتنی شاندار خبر، آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔‘ جبکہ اننیا پانڈے نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
وقت اشاعت : 21/03/2022 - 16:56:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :