ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کیا اسی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتی ،تبو

تم کہاں غائب تھی یہ سوال مجھے بہت بٴْرا لگتا ہے،مجھے زیادہ میڈیا کے سامنے آنا پسند نہیں ، بالی ووڈ اداکارہ

جمعرات 24 مارچ 2022 16:13

ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کیا اسی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتی ،تبو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کیا ہے، اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتیں لیکن لوگ ہر بار اٴْن سے یہی سوال کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں تبو نے کہا کہ ٹوئٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ شیئر کرتی ہوں کیونکہ مجھے یہ سب پسند نہیں جبکہ آج کی دنیا میں مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کرتی ہیں۔

تبو سے پوچھا گیا کہ وہ کون سے سوال ہیں جن کے پوچھے جانے سے آپ تنگ آگئی ہیں ۔تبو نے کہا کہ مجھ سے ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ تٴْم کہاں غائب تھی یہ سوال مجھے بہت بٴْرا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ کچھ سوال جو مجھ سے مسلسل پوچھے جاتے ہیں وہ یہ ہیں کہ آپ ٹوئٹر پر کیوں نہیں ہیں آپ سوشل میڈیا پر اتنے متحرک کیوں نہیں ہیں آپ اپنے فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں آپ کو کیسا لگتا ہے جب آپ دیکھتے ہیں کہ دیگر مشہور شخصیات اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ہر چیز کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں ۔

تبو نے کہا کہ ٹھیک ہے اگر مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر متحرک ہیں کیونکہ یہ اٴْن انتخاب ہے، کوئی بھی انسان مجبوری میں سوشل میڈیا پر متحرک نہیں رہتا بلکہ لوگ چیزیں اس لیے کرتے ہیں کہ وہ یہ کرنا چاہتے ہیں، یا وہ سوچتے ہیں کہ ان کے لیے کرنا صحیح ہے۔ اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ میڈیا سے بات بھی نہیں کرتیں جب تک کہ آپ کے پاس کوئی پروجیکٹ نہ ہو ۔جواب میں تبو نے کہا کہ میں زیادہ میڈیا کے سامنے آنا پسند نہیں کرتی کیونکہ یہ میری شخصیت ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 16:13:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :