فلمساز مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کرتے رہے ہیں، ودیا بالن

میںیہ نہیں کہتی مجھے صرف اہم کردار ہی کرنے ہیں ،مجھے کچھ ایسا کردار تو آفر ہوجس میں جان ہو، اداکارہ

جمعرات 24 مارچ 2022 16:13

فلمساز مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کرتے رہے ہیں، ودیا بالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمسازوں کی طرف سے مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے ان بے شرم لوگوں سے متعلق بات کی جو انہیں فلموں میں مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کبھی کبھار فلم ساز انہیں ایسے کردار پیش کرتے ہیں جو اٴْن کے تصور سے بھی باہر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ودیا بالن نے کہا کہ بعض اوقات پروڈیوسر میرے پاس وہ سکرپٹ لے آتے ہیں، جن کا کوئی مطلب ہی نہیں ہوتا۔43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ لوگ بہت بے شرم ہیں، وہ آپ کے پاس ہر طرح کی چیز لے آئینگے، بعض اوقات تو میں پوچھ ہی لیتی ہوں کہ بھائی صاحب، آپ میرے پاس کیوں آئے ہو فلم میکر سے یہ بھی کہہ دیتی ہوں کہ کیا ہیرو کا رول دے رہے ہیں ۔ودیا بالن نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مجھے صرف اہم کردار ہی کرنے ہیں لیکن مجھے کچھ ایسا کردار تو آفر ہو، جس میں کچھ جان ہو۔انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ کئی مضبوط کردار ادا کیے۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 16:13:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :