نتاشا حسین بھی نیا پاکستان بنانے کی مہم میں شامل ہوگئیں

منگل 30 ستمبر 2014 14:56

نتاشا حسین بھی نیا پاکستان بنانے کی مہم میں شامل ہوگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) معروف ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتاشا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور حال ہی میں لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے نے انہیں مجبور کردیا ہے کہ وہ بھی اس ظالم حکومت سے نجات دلانے کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، نتاشا حسین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی پالیسیوں سے متفق ہیں اور پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں، نتاشا حسین کے مطابق انہیں پہلے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ممبر بنانے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے بہت سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، نتاشا حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں جاری دھرنے میں شرکت کریں گی۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 14:56:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :