سمتھ کا تھپڑ حقیقت یا جعلی نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا

منگل 5 اپریل 2022 12:53

سمتھ کا تھپڑ حقیقت یا جعلی نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) امریکا کے سابق ریسلر رِک فلیئر نے اکیڈمی ایوارڈز المعروف آسکرز کے دوران ول اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کو تھپڑ مارنے کے منظر کے حقیقی ہونے پر سوال اٹھادیا۔ نامور امریکی ریسلر کا ماننا ہے کہ ول اسمتھ نے جس طرح یہ تھپڑ کرس راک کو مارا وہ سب اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے۔ خیال رہے کہ آسکرز کی لائیو تقریب کے دوران اہلیہ کا مذاق اٴْڑانے پر ول اسمتھ نے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ ماردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر جہاں ول اسمتھ نے معافی بھی مانگی وہیں اس معاملے کو بیان کرتے ہوئے ایک دوسرے شو کے دوران کرس راک آبدیدہ ہوگئے تھے۔ تاہم اب پہلوان رِک فلیئر کا ماننا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ اس کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ رِک فلیئر جو خود بھی پروفیشنل ریسلنگ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ رہے ہیں جس میں مقابلے اور لڑائی اسکرپٹڈ ہوتے ہیں۔اپنے کارباری شراکت دار مائیک ٹائسن کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے رِک کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ سب کچھ حقیقت تھا۔رِک فلیئر کی ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مائیک ٹائسن نے بھی کہہ دیا کہ اگر رک کہتے ہیں یہ جعلی ہے، تو پھر یہ جعلی ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 12:53:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :