شائستہ لودھی لائیو شو میں پھسل گئیں، ویڈیو وائرل

منگل 5 اپریل 2022 17:00

شائستہ لودھی لائیو شو میں پھسل گئیں، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) اداکارہ و مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی رمضان گیم شو میں جیت کی خوشی میں جھومتے ہوئے اچانک پھسل گئیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے جیتنے پر خوشی سے ڈبہ پکڑے بھاگتی ہیں جس کے بعد وہ توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور سیٹ پر لائیو شو کے دوران پھسل جاتی ہیں۔شو میں شائستہ لودھی کے ساتھ ہی کھڑی اداکارہ اٴْشنا شاہ شائستہ تک پہنچتی ہیں اور انہیں واپس کھڑے ہونے میں مدد دیتی ہیں۔اپنی جگہ پر واپسی آنے پر شو میں موجود شعیب ملک اور عدنان صدیقی ان سے خیریت دریافت کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/04/2022 - 17:00:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :