اعجاز اسلم کا بیٹا بھی شوبز میں انٹری دے گا

اعجاز اسلم نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا کیونکہ انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی تھی

بدھ 6 اپریل 2022 14:41

اعجاز اسلم کا بیٹا بھی شوبز میں انٹری دے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2022ء) انڈسٹری میں تقریباً تین دہائیوں سیاداکاری کے جوہر دکھانے والے اعجاز اسلم کے بیٹے کی بھی انڈسٹری میں آنے کے ارادے ہیں۔اعجاز اسلم نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا کیونکہ انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔اعجاز اسلم کے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد کامیابیوں کو جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، انہوں نے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کی اور اب ان کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اب اعجاز اسلم ایک پروڈیوسر اور بزنس مین بھی ہیں، وہ دو بچوں کے والد بھی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں اعجاز اسلم سے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروائے جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بیٹے کو شوبز میں آنے کا شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا محمد اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔اعجاز اسلم نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی زندگی میں مگن رہتا ہے اور انہیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی کوئی تصویر لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد جب وہ وطن واپس آئے گا تو لازمی انڈسٹری میں اپنا کیرئیر بنائے گا۔
وقت اشاعت : 06/04/2022 - 14:41:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :