رنبیر کپور کی ساس سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی داماد کو تحفے میں دیدی

ہفتہ 16 اپریل 2022 11:44

رنبیر کپور کی ساس سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی داماد کو تحفے میں دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے جڑی مختلف چیزوں بالخصوص سرگوشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شادی کے مخصوص پھیروں کے علاوہ دونوں نے شادی کے روز انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

رنبیر کو ایک بینڈ ملا جبکہ اس کے بدلے میں عالیہ کو ہیرے کی انگوٹھی ملی۔

اس کے علاوہ عالیہ کی والدہ سونی رزدان نے اپنے داماد کو ایک بہت ہی قیمتی گھڑی بطور تحفہ دی، جو کہ ایک ایسے برانڈ سے متعلق ہے جو بہت ہی نایاب اور کم دستیاب ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی قیمت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے کے مساوی ہے۔ جبکہ ایک اور روایت کے مطابق شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کو نہایت ہی قیمتی کشمیری شالز کے تحفے دیئے گئے۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 11:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :