بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا سکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے ، کرینہ کپور

زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ،بچوں کے ہونے سے سکرپٹ کا انتخاب کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اداکارہ

پیر 18 اپریل 2022 17:02

بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا سکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے ، کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے دو بچوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں توازن برقرار رکھتی ہیں۔کرینہ کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اٴْنہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ اٴْنہیں اسکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لیے اٴْنہوں نے زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ہے‘۔

اٴْنہوں نے مزید کہا’اٴْنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں بہت محنت کی ہے اور آج جو چیز ان کے لیے سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان کا خاندان، دوست، مداح اور سامعین اٴْنہیں کس طرح دیکھتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ’کیا کم پروجیکٹس لینا ایک شعوری فیصلہ ہے تاکہ وہ اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کو بھی پوری توجہ دیں اور انہیں بڑے ہوتے دیکھ سکیں ‘ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ان کی زند گی میں بچوں کے ہونے سے ان کے اسکرپٹ کا انتخاب کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔

اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے پراجیکٹس کا انتخاب کرنے کے لیے بہت زیادہ سوچتی ہیں، اگر اٴْنہیں واقعی کوئی اسکرپٹ بہت دلچسپ لگتا ہیتووہ اسے کا فوراً انتخاب کرلیتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں‘۔کرینہ کپور نے کہا کہ کے لیے صحیح پروجیکٹ ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کی کہانی اور کردار اچھا ہو اور اس کے علاوہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھتی ہیں کہ پروجیکٹ میں ان کے ساتھ کیسے لوگ ہوں گے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’پراجیکٹ کا انتخاب ترجیح اور وقت کے حساب سے کیا جاتا ہے‘۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 17:02:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :