گلوکارہ سائرہ ارشد یورپ کے ٹور کے پہلے مرحلے میں دوحہ سے جرمنی پہنچ گئیں

بدھ 8 اکتوبر 2014 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) گلوکارہ سائرہ ارشد یورپ کے ٹور کے پہلے مرحلے میں دوحہ سے جرمنی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں پہلا شو کیا ۔ان کے پہلے شو میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ بھارتی باشندوں اور مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے مشہور گانے پیش کرنے کے ساتھ ملکہ ترنم نور جہاں کے شہرہ آفاق گیت پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ سائرہ ارشد مسلسل تین گھنٹے تک پرفارم کرتی رہیں ۔ان کا دوسرا شو بھی جرمنی میں ہوگا جس کے بعد وہ پیرس روانہ ہو جائیں گی جہاں پر انکے دو شو ہوں گے۔ یاد رہے کہ گلوکارہ سائرہ ارشد نے عید الاضحی بھی جرمنی میں منائی۔

وقت اشاعت : 08/10/2014 - 13:00:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :